ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ: تندور مالکان کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری

کوئٹہ:تندور مالکان کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ہڑتال کے باعث تندور بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں تندور مالکان کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، 25 روپے میں 200گرام کی روٹی نہیں بیچ سکتے۔

ایسوسی ایشن کے صدر نعیم خلجی کے مطابق تندور ایسوسی ایشن نے 200گرام کی روٹی کی قیمت 35 روپے مقرر کی ہے ،ہمارے لیے 25 روپے میں اتنے وزن کی روٹی فروخت دینا ممکن نہیں، مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

دوسری جانب تندور مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بالخصوص دفتر، اسکول اور کام پر جانے والے شہریوں اور دیگر شہروں سے کوئٹہ میں محنت مزدوری کے لیے آئے ہوئے محنت کشوں کو زیادہ دشواری کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں