ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت19 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے ہی التوا کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

جونیئر وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیرسٹر گوہر شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کو اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا،سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں