انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “سب سے پہلے تو یہ کہ غزہ فلسطینی عوام کی زمین ہے اور امریکا کو یہ حقیقت مان لینی چاہیے”۔
ترک صدر نے کہا کہ “اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں ناکارہ ثابت ہوئی ہیں اور ہم نے ایک دفعہ پھر دیکھ لیا ہے کہ جب مسلمان مر رہے ہوں تو ان عالمی تنظیموں کی آنکھیں اندھی ہو جاتی ہیں”۔
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والی اس تنظیم کی تجدید اب ایک ضرورت بن گئی ہے، اقوام متحدہ کے، مستقل رکنیت اور ویٹو، نظام میں تبدیلی کی جانی چاہیے، دنیا کے مستقبل اور عوام کے زندگی کے حق کو ویٹو کے حقدار 5 ممالک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے”۔