ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران ملزم کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، لہذا پیش نہیں ہوسکتے۔ 

عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ 

خیال رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں