ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل اپنے عہدے سے مستغفیٰ

اسلام آباد:قومی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سفر ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مورنی مورکل نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جنو بی افریقہ ٹی ٹونٹی لیگ میں مصروف ہونگے جس کی وجہ سے مورنی مورکل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ  نہیں ہوں گے جبکہمورنی مورکل کا ساؤتھ افریقہ لیگ میں ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ بھی ہے۔

فاسٹ بالر کا بورڈ ںسے چھ ماہ کا کنٹریکٹ جون میں ہوا تھا اور ان کی کوچنگ میں پاکستانی فاسٹ بالنگ ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام ہو ئیں تھی۔ 

مورنی مورکل کے فیصلے کے بعد عمر گل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ کے مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں