کراچی:بولڈن مارکیٹ کے قریب عمات میں آتشزدگی کے نیتجے میں اطراف کے علاقے میں دھواں پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے عمارت کو فوری طور پر خالی کروالیا ہے، جبکہ بظاہرآتشزدگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ میٹھا درپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں، آگ برنس و ٹیکسٹائل پلازہ میں لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی 4گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔