ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

190 ملین پاونڈز کیس:حکومت نے عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی

اسلام آباد:حکومت نے 190 ملین پاونڈز کرپشن کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 190 ملین پاونڈز کرپشن کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری وزیراعظم کوارسال کی تھی۔

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری کی درخواست چیئرمین نیب نے کی تھی۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد 190 ملین پانڈز کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں