ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ  پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جائے، صدر وینز ویلا 

 کاراکس:  لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے  عالمی اداروں  سے اپیل کی ہے کہ غزہ  پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جائے۔

صدروینزویلا نے کہا کہ میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں، سڑکوں پر رہیں کیونکہ  فلسطینیوں کے  زندہ رہنے کے حق میں، ان کی اپنی ریاستِ، حقِ آزادی  اور فلسطینی حکومت کی خاطر ہمیں یہ جنگ جیتنا ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ  اس دنیا میں ہمیں اور فلسطینی عوام کو چاہنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، اسرائیل کی اسپتالوں پر بمباری انسانیت کی تذلیل ہے، اسپتالوں میں زخمی مریضوں کو شہید کرنا ظلم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں