ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی: خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم

لاہور:سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں نامزد معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہیکہ خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کا حکم ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں اور وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاس لاہور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں