ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے، تعداد 586 ہوگئی

سری نگر: بھارتی فوج کی خودکشیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تازہ اعداد شمار کے مطابق 2007ء سے اب تک اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 586 ہو چکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی مودی سرکار  کے دوسرے دور میں بھی ناکام ملکی اور دفاعی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی فوجی خودکشی  کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار بنتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2007ء  سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا ۔سروس نائیک ہریش چندر سنگھ نے اپنے کیمپ میں خود کو گولی ماری کر خودکشی کر لی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 15 نومبر 2023ء  کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

الجزیرہ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے  لگا ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں