ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے کی پارلیمان نے فلسطین کو آزاد  ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

اوسلو: ناروے کی پارلیمان نے آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے  کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی ملک ناروے کی پارلیمان میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

یورپی یونین کے رکن ملک کی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد کو 10 میں سے 8 پارٹیوں کی جانب سے حمایت میں ووٹ ملا۔

کثرت رائے سے منظور کی گئی قرار داد میں ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔دیگر یورپی ممالک جن میں آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا شامل ہیں، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جب کہ اسپین اور بلجیم میں بھی فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں