ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسپورٹ کے حصول کیلیے عوام کو مشکلات کا سامنا

لاہور :نئے پاسپورٹ کے حصول یا پرانے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقررہ مدت گزرنے کے 2، 2 ماہ بعد بھی درخواست دہندگان کو پاسپورٹ نہ مل سکے جس کے باعث درخواست دہندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کے عمرہ پر جانے کے پروگرام بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔

محکمہ پاسپورٹ کے  ذرائع کے مطابق اب تک لاکھوں درخواست دہندگان کے پاسپورٹس کی تیاری تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ پیپر کی عدم دستیابی رہی ہے جو بروقت درآمد نہ کیا جاسکا۔

محکمے کی جانب سے درخواست دہندگان کو مناسب رہنمائی بھی نہیں دی گئی جس کے باعث بہت سے درخواست دہندگان ایجنٹوں کے ہاتھوں نقصان بھی اٹھا چکے ہیں جب کہ محکمہ تاحال درخواست دہندگان کو پاسپورٹ فراہم کرنے کی حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہے اور صرف یہی کہا جارہا ہے پاسپورٹ بننے پر درخواست دہندگان کو میسج آجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں