ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل اور حماس کا 5 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق 24 گھنٹوں میں تقریباً 50 مغویوں کو رہا کیے جانے کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور قطر نے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ پر اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کے درمیان دونوں اطراف معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں