ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس پر ہر بھجن سنگھ تنقید کی زد میں آگئے

احمد آباد: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کمنٹری کے دوران انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس پر تنقید کی زد میں آگئے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں کمنٹری کے دوران اُس وقت غیر متوقع موڑ آگیا جب ہربھجن سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی پر اپنے تبصرے سے تنازع کھڑا کردیا۔

میچ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹھی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گفتگو کررہی تھیں کہ کمنٹری باکس میں موجود ہر بھجن سنگھ نے کرکٹ کے بارے میں ان کی سمجھ پر سوال اٹھادیا۔

ہر بھجن نے کہا کہ ’’میں سوچ رہا ہوں کہ یہ بات کرکٹ کی ہو رہی ہوگی یا پھر فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو میں جانتا نہیں کتنی سمجھ ہوگی‘‘۔

ہربھجن کے ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ہربھجن کے تبصروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہربھجن کے ریمارکس کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں