ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کی مزاحمت میں ہی زندگی اور کامیابی ہے، حافظ نعیم

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ تعمیر ادب کے تحت ادارہ نورحق میں غزہ کے مزاحمت کاروں کے عنوان سے منعقدہ مشاعرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حماس کی مزاحمت میں ہی زندگی اور کامیابی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  اسرائیلی جارحیت و درندگی کے باعث تمام اسپتالوں کو بمباری کر کے ختم کردیا ہے ،لیکن ہم نوحہ پڑھنے کے بجائے مزاحمت کاروں کا حوصلہ بڑھائیں گے ،حماس کے مجاہدین کی مزاحمت آزادی کی تحریک کا آغاز ہے اور یہ تحریک مزاحمت کامیاب ہوگی اور فلسطین کی سرزمین اسرائیلیوں سے آزاد ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ 76سال سے اسرائیلی صیہونی افواج فلسطینیوں کو شہید کررہی ہیں اور لاتعدادفلسطینیوں کو قیدی بنایا ہوا ہے ،ان حالات میں عرب ممالک فلسطین کاساتھ دینے کے بجائے اسرائیل سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ،عالم اسلام کے حکمران اسرائیل اور امریکا کی ایماء پر اپنی قوم کو فتح کرنے میں لگ جائیں تو ایسی صورتحال میں حماس کے مجاہدین کی مزاحمت وقت کا تقاضہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ 56اسلامی ممالک اور ان کے حکمرانوں نے بے غیرتی اور بے حسی کا لبادہ اڑا ہوا ہے دوسری طرف حماس کے مجاہدین نے زبردست مزاحمت کر کے انسانی تاریخ کا رخ موڑد یا ہے اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی ساتھ نہ دے تب بھی ہم اسرائیل اور ان کے آلہ کاروں کے غلام بننے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے ۔

مشاعرے میں پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ،انور شعور،تاج دار عادل، فراست رضوی ،شاہنواز فاروقی،اخترسعیدی ،ڈاکٹر اقبال پیرزادہ ،خلیل اللہ فاروقی ،اجمل سراج، اقبال خاور، ڈاکٹر فیاض وید،سلیم فوز،عبد الحکیم ناصف، اے ایچ خانزادہ، مختار شارق ،محب احمد ودیگرنے منظوم کلام پیش کیا، معروف ادبی و سماجی شخصیت شکیل احمد خان نے نظامت  کے فرائض انجام دیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں