ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری: 2 صحافیوں سمیت 37 فلسطینی شہید

بیت المقدس : غزہ  پر صہیونی فوجیوں کی 44روز سے وحشیانہ بمباری جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرکے 37 فلسطینیوں کو مزید شہید کردیا ، جس میں 2صحافی بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور اقوام متحدہ  کی جانب سے عارضی قائم کردہ اسکول الفاخورہ اور تل الزعتر کو بمباری کرکے تباہ کردیا، جس میں 2 صحافیوں سمیت متعدد بچے، خواتین اور بزرگ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہ شدہ عمارتوں سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے،  7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 27 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی بمباری پر شروع سے اب تک صرف مذمتی بیان ہی دے رہے ہیں، روس اور یوکرین کی جنگ میں عالمی اداروں نے فوری طور پر روس پر پابندیاں عائد کی تھیں لیکن اسرائیل  کی طاقت کے آگے عالمی ادارے خاموش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں