ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: 2023 شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔ 

کنگ خان کی حکمرانی ابھی ختم نہیں ہوئی اور ان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے جسے لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں۔

میگا فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور لوگ منتظر ہیں کہ فلم کے گانے اور ٹریلر کب جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا پہلا گانا ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی سالگرہ کے موقع پر 20 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

مبینہ طور ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے، شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔

’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائی گی اور اسے سپر اسٹار پرابھاس کی ’سالار‘ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں