غزہ پر صہیونی فوجیوں کی 44روز سے وحشیانہ بمباری جاری ہے، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی، جس میں 5 ہزار 7 سو70 بچے اور 3 ہزار 7سو77خواتین شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور اقوام متحدہ کی جانب سے عارضی قائم کردہ اسکول الفاخورہ اور تل الزعتر کو بمباری کرکے تباہ کردیا، جس میں 2 صحافیوں سمیت متعدد بچے، خواتین اور بزرگ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ عالمی ادارے اسرائیلی بمباری پر شروع سے اب تک صرف مذمتی بیان ہی دے رہے ہیں، روس اور یوکرین کی جنگ میں عالمی اداروں نے فوری طور پر روس پر پابندیاں عائد کی تھیں لیکن اسرائیل کی طاقت کے آگے عالمی ادارے خاموش ہیں۔