ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی وزیراعظم غزہ میں جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کریں، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکننز نے منصورہ میں ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے نیل ہاکنز کو آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی نارمن کے نام خط دیا جس میں اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا سفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کرائیں۔

 امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی بمباری سے 13ہزار سے زائد معصوم لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اہل فلسطین کی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد عالمی قوانین کے مطابق ہے، فلسطینیوں کو غیرقانونی قبضہ کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ امن کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں