ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’دو ٹکے کی لڑکی‘ کا ڈائیلاگ عام خواتین کیلیے نہیں تھا ، عدنان صدیقی

  کراچی: اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ مشہور ڈرامے کا ڈائیلاگ ’ دو ٹکے کی لڑکی‘ عام خواتین کے لیے نہیں کردار کے لیے تھا۔

اداکار عدنان صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مشہور ڈرامے ’ میرے پا س تم ‘ ہو میں ادا کیے گئے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا یہ ڈائیلاگ ڈرامے کی مرکزی کردار مہوش کے لیے تھا عام خواتین کے لیے نہیں۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ڈائیلاگ سے متعلق رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے ہے۔ ناظرین  ڈرامے کے کسی بھی کردار کو حقیقی زندگی سے نہ ملائیں اور حقیقت اور تصور میں فرق کی اہمیت کو سمجھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں