ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبریں غلط قرار

اسلا م آباد:نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی پاکستان کے  سینٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے ملازمت کے انتظام کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیر خارجہ نے بتایا کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کہ ہم پذیر ہیں اور انہیں کسی نہ کسی قسم کا مسئلہ رہتا ہے، ہم نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ٹیلی فون کالز موصول ہوتی ہیں، اس کے علاوہ وائس میسج کا سسٹم بھی دیا گیا ہے اور شکایات نوٹ بھی کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب میں جو گینگ جاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ اس کی حوصلہ شکنی کی جائے عمرہ ویزہ معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں