ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریبا 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، عام انتخابات کے لئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے، سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لئے 25 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹل فاونڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشنز کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا بھی امکان ہے، پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سکیورٹی میں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں