ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں 22 لاکھ افراد کو کھانے پینے کی امداد کی فوری ضرورت ہے: ورلڈ فوڈ پروگرام

غزہ:ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 22 لاکھ افراد کو فوری طور پر خوراک کی امداد کی ضرورت ہے،ساتھ ہی محاصرہ زدہ علاقے میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فوڈ سسٹم تباہ ہو رہے ہیں اور ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لیے ڈبلیو ایف پی اور ہمارے شراکت داروں کو ایندھن، گیس، اور کنیکٹیویٹی جیسے وسائل میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی روٹی اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں تیزی سے مایوس ہو رہے ہیں، اور پانی کی کمی اور غذائی قلت کے کیسز “دن بہ دن” تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں