ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈومینیک جمہوریہ میں شدید بارشیں،21 افراد ہلاک

 کریبیئن جزائر میں واقع ڈومینک جمہوریہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 انسداد ہنگامی حالات مرکز کے مطابق، ملک میں 17 نومبر سے اب تک ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے جس سے 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں  چار امریکی اور دو ہیٹی کے شہری شامل ہیں۔

صدر  لوئس ابین ایڈر نے  اس تباہی کے باعث ملک میں تین روزہ  قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 ملک میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔

 سیلابوں کے سبب 1583 مکان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7915 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ،کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہے ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں