ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاورمانیکا نے جو کہا اسکے بعد عمران خان کوریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے، نوازشریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوباتیں خاور مانیکا نے کیں،  اسکے بعدعمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔

نواز شریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصرگفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی دیکھا ہے جی۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ خاورمانیکا نے جو کہا ہے اس کے بعد راناثنا نے در فٹے منہ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ اس پر سابق وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ جوباتیں انہوں نے کیں، میرانہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔صحافی نے ایک بار پھر سوال کیا کہ کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے جو باتیں انہوں نے کیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے اپنے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں