ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی عہدے کے لیے پاکستان میں امریکا کا کوئی پسندیدہ نہیں، محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سیاسی عہدے کے لیے کسی کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی دفتر کے امیدواروں کے بارے میں “ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے ہیں ۔”

ملر نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے لاکھوں ڈالر کی امداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے امدادی پیکجوں کی حالیہ رپورٹس کی تفصیل دی تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کی ‘خدمت’ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم انسداد دہشت گردی فورس کی تربیت کی سہولت کو بڑھانے کے لیے 4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے جا رہے ہیں” ۔

انہوں نے کہا کہ  “سیلاب سے تباہ ہونے والے 10 پولیس اسٹیشنوں کی مرمت یا ان کی تبدیلی کے لیے $2 ملین؛ خواتین، لڑکیوں اور تمام پاکستانیوں کی خدمت کو بہتر بنانے کے لیے 10 نئے پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپے۔ اور اضافی $250,000 کا سامان قانون نافذ کرنے والے افسران کو ان کے کام کرنے کے دوران کی حفاظت کے لیے دے رہے ہیں ۔

افغان مہاجرین کے مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے ملر نے کہا کہ امریکی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے امریکی ویزوں کے منتظر افغان مہاجرین کی ملک بدری میں تاخیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کی محفوظ اور موثر آبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں