اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزّہ سے نکالے گئے، ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے، مزید 87 شہری براستہ مصر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے 27 اور ترکیہ کے 60 شہری رفاح سرحدی چوکی سے مصر پہنچے اور قاہرہ ہوائی اڈّے سے ٹرکش ایئر لائنز کےطیارے کے ذریعے استنبول ہوائی اڈّے پر پہنچ گئے ہیں۔
استنبول ہوائی اڈّے پہنچنے پر وزارت خارجہ کے نمائندوں اور وزارت ہنگامی حالات AFAD کے حکام نے مسافروں کا خیر مقدم کیا۔
پاسپورٹ کنٹرول کے بعد بعض شہری ان کے لئے مخصوص کی گئی بسوں کے ذریعے ہوائی اڈّے سے نکل گئے ہیں۔ ملک کے دیگر اضلاع کے رہائشیوں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہریوں کو AFAD کی طرف سے منتخب کردہ ہوٹلوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔