ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
امور خارجہ کے مطابق، اسرائیلی قوتوں کی چھ ہفتوں کے دوران مسلسل بمباری سے متاثرہ غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا اعلان بہتے خون کو روکنے کی ایک کوشش ہوگی ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے انسانی امداد کی مقدار بڑھانے کے لیے اس مطابقت کی مدت بڑھانے کی ضرورت ہے مزید یہ کہ دو ریاستی حل کے تحت منصفانہ اور مستقل امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کی بھی امید کی جا تی ہے ، اس سلسلے میں قطر کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس نے یرغمالیوں کے تبادلے کےلیے چار روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔