ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی کی رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شُبمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

شبمن گل اور بابر اعظم میں صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے ، شُبمن گِل کے 826 پوائنٹس ہیں اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی تیسرے ، روہت شرما چوتھے ، پاکستان کےفحر زمان 14ویں اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈرز ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب بولر رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 9ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے اور ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں