کراچی: وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر ایک دن میں تین بار سائبر حملے ہونے سے سائٹ پھر غیر فعال ہو گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تین مرتبہ سائبر حملہ کیا گیا، جس کی وجہ سے ویب سائٹ تیسری بار غیر فعال ہوئی۔
سائبر حملے کے بعد وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہیکرز نے وزارت ہوا بازی کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی تھی، جس کے بعد ویب سائٹ کو دن میں بحال کردیا گیا ہے تاہم ایک بار پھر ہیکرز نے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے۔