ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بحری جہاز پر گشت کے دوران حملے کی کوشش

امریکی سینٹرل کمان سینٹ کام نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں گشت کرنے والے ایک امریکی جنگی جہاز نے آج یمن میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں سے داغے گئے متعدد حملہ آور ڈرونز کو ناکام بنایا ہے ۔
 بیان کے مطابق ،حوثیوں نے خود کو ایران کے اتحادیوں کاحصہ قرار دیا ہے اور غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل حملوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
حوثیوں نے ایرانی نواز حماس کے ساتھ ملک کی جنگ میں اسرائیلی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی بھی دھمکی دی ہے۔
 گزشتہ اتوار کے روز حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے داخلی راستے پر اسرائیل سے منسلک ایک  مال بردار بحری جہاز اور اس کے بین الاقوامی عملے کے 25 ارکان پر قبضہ کر لیا تھا۔
 اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ قبضہ عالمی سطح پر نتائج و اثرات پیدا کرنے والا ایک انتہائی سنگین واقعہ تھا  جبکہ  ایک دیگر  امریکی فوجی اہلکار نے کہا کہ  یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں