ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لینے پر خارج 

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔ 

بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔ 

بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضی ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بشری بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں