جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے التوا اور دارالحکومت پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے سے متعلق قرارداد کو اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔
اسمبلی میں، قرارداد پر، رائے شماری میں 248 اسمبلی ممبران نے مثبت اور 91 نے منفی ووٹ استعمال کیا ہے۔
قرارداد جنوبی افریقہ کی حزب اختلاف ‘اقتصادی آزادی پارٹی’ EFFکی طرف سے پیش کی گئی اور حزب اقتدار پارٹی ‘قومی کانگریس’ نے بھی اس کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ قرارداد پر رائے شماری سے قبل، جنوبی افریقہ کے حکام کے غزّہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق بیانات کے جواب میں، اسرائیل انتظامیہ نے پریٹوریا کے سفیر ‘الیاف بیلٹسرکووسکی’ کو مشاورت کے لئے واپس بُلانے کا اعلان کیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا نے کل ‘برازیل، روس، بھارت اور چین’ پر مشتمل اتحاد "برکس” کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں کہا تھا کہ اسرائیل، غزّہ پر حملے کر کے بین الاقوامی قانون کی کھُلی خلاف ورزی کر رہا اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
رامافوسا نے بین الاقوامی برادری کو فلسطین میں مسئلے کے منصفانہ اور پُر امن حل کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی دعوت دی تھی۔