ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونیسیف نے غزہ کو بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

غزہ:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ برائے اطفال(یونیسیف)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے غزہ پٹی کی صورتحال پر کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا غیر محفوظ خطہ ہے۔

یونیسیف کے مطابق ہولناک بمباری اورتباہی سے آدھے سے زیادہ بچے ذہنی مسائل کا شکارہوگئے جنہیں فوری دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے بچے نرسریوں میں سخت حالات میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، 10لاکھ بچے خوراک کے بحران کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں