ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس کا نمازیوں پر آنسو گیس سے حملہ

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔

 اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔

دوسری جانب صدر  صلیب احمر کی  بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ میں محاذوں پر کام کرنے والوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ  غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان اسرائیل سرحد پُرسکون ہے۔

علاوہ ازیں، ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی سفاکیت کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے مستقل جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں۔

مصری صدر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ خطرناک ہے، جبری نقل مکانی کرائی جارہی ہے، غزہ میں گھروں سے محروم ہونے والوں کی پناہ کے لیے محفوظ علاقے بنائے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام باشندوں کو ریلیف دینے کے لیے خاطر خواہ امداد پہنچانا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں