اسلام آباد: الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز کی ایک روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے تمام 32 ریجنل الیکشن کمشنرز کو عام انتخابات 2024 کے لیے ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز تعینات کیا ہوا ہے۔
دو ماہ قبل بھی تمام( RMCs) آرایم سی ایس کی دو روزہ ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو چکی ہے۔
تمام ریجنل کوآرڈینیٹرز آنے والے عام انتخابات میں اپنے اپنے ڈویژن کی سطح پر موثر اور جامع مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے اور مزید اپنے متعلقہ اضلاع کے مانیٹرنگ ٹیموں کی رہنمائی اور نگرانی بھی کریں گے۔
ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ فریم ورک Framework اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بنائے جانے والے مانیٹرنگ رومز کے حوالے سے تربیت دی گئی۔
ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز/ ریجنل الیکشن کمشنرز اس ٹریننگ کے بعد اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ بھی دیں گے۔
عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے 4 سطحی مانیٹرنگ کنڑول روم بنائے جائیں گے۔
سینٹرل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد کی زیرِ نگرانی صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول رومز کام کریں گے۔
انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔