لندن: برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے غزہ کو مزید 37.38ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کر نے کا اعلان کیا ہے۔
کیمرون نے ایک بیان میں کہا، “ہمیں امید ہے کہ آج یرغمالیوں کی رہائی دیکھنے کو ملے گی اور میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ ہر یرغمالی کی رہائی کے لیے کام جاری رکھیں۔ جنگ میں وقفہ بھی غزہ کے لوگوں کو جان بچانے والی امداد تک رسائی کی اجازت دے گا۔”
انہوں نے کہا، “مجھے فخر ہے کہ برطانیہ کی چوتھی پرواز اہم سامان لے کر آج مصر پہنچی ہے اور میں 30 ملین برطانوی پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ کا اعلان کر سکتا ہوں جو اہم امدادی کاموں مثلاً پناہ کی فراہمی اور طبی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔”