ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.06فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 41.13فیصد کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12کی قیمتوں میں کمی  ہوئی جبکہ  21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رواں ہفتے مہنگی  ہونے و الی اشیا میں لہسن کی قیمتوں میں4.61فیصد،پیاز 2.42فیصد، چکن  1.81 فیصد،آلو 1.69فیصد، دال مسور1.01 فیصد،دال مونگ 0.52 فیصد،ایل پی جی 0.76فیصد،ماچس0.52 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی0.59 فیصد جبکہ آٹے کی قیمتوں میں0.54 فیصد اضافہ ہوا۔

جن 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں سے ٹماٹر کی قیمتوں میں5.78 فیصد،چائے 0.17 فیصد،چینی 0.20 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں0.82 فیصد،کوکنگ آئل 1.31فیصد جبکہ انڈوں کی قیمت میں0.33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں