ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے نئی ہدایات

 اسلام آ باد: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ 

سی اے اے نوٹم کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جا سکتی ہیں۔

 سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہو گی۔

سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کے لیے فریکوینسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل ہونے والی پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 سی اے اے کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرے گا۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں