بنوں: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کو 9 مئی واقعات کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے کیسز میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو گزشتہ دنوں حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔
ملک شاہ محمود کو 9 مئی واقعات کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے گرفتار کررکھا تھا۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور اسی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔