ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلیے نمائندے مقرر کردیے

اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے چیئرمین آصف  علی زرداری نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت دس نمائندے مقرر کر دیئے۔

 چاروں صوبوں میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کا اختیار دیا گیا ہے۔پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں مختلف سیاسی شخصیات سے بات چیت کے لئے سعید غنی اور ناصر حسین شاہ رابطہ کریں گے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری  ان صوبوں کی  سیاسی شخصیات سے رابطے رکھیں گے۔

 جب کہ پارٹی کی  طرف سے  بلوچستان میں ان رابطوں کے لئے چنگیزخان جمالی،روزی خان کاکڑ،صابر علی بلوچ کو زمہ داری دی گئی ہے۔  

پارٹی کا یہ نوٹیفیکشن سابق صدر کی سیاسی سیکرٹری رخسانہ بنگش  کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں