تل ابیب: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے موقع پراسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں لڑائی مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، ہماری ترجیح فلسطین پر قبضہ کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی بحری افواج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد بھی لڑائی شدت سے جاری رہے گی، ہم مزید مغوی افراد کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
خیال رہے کہ غزہ پر 49 دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری تھی، جنگ بندی کے بعد سے 4روز تک اسرائیل فضائی اور زمینی کارروائیوں سے اجتناب کریں گے، تمام امدادی ٹرکوں کو غزہ میں بحفاظت داخل ہونے دیں گے۔