ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر جرمانہ

لاہور: نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان نے اپنے بلے پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لے لیاہے اور ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

میچ کے دوران ایمپائر نے اعظم خان کو جھنڈا اتارنے کا کہا لیکن کھلاڑی نے اپنے بیٹ سے فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر اتارنے سے انکار کر دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ کرتے ہوئے اعظم خان کو آئند ہ میچ کیلئے تنبیہ بھی جاری کر دی ہے ، اگر وہ دوبارہ اسٹیکر لگاتے ہیں تو انہیں معطل بھی کیا جا سکتا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعظم خان پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے ہیں اور وہ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں