ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن میں دہشت گرودوں کے خلاف آپریشن 8 دشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں