ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہستان میں جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل، وزیراعلی کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پشاور:  کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کے ایما پر لڑکی کے قتل کے واقعے پر نگراں وزیر اعلی سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے اس ضمن میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے بھی رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلی ارشد حسین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مقتولہ لڑکی کی ساتھی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں