لاہور:اسموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاون کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
تٖفصیلات کے مطابق شہریوں کوفضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے 415 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
پیر کو اسکول، کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق رہی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کاربھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں اسموگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 6 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں اسموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈان کا نفاذ کیا تھا۔
ادھر شہریوں کوفضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے 415 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جبکہ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔