ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک کا اسرائیل کا دورہ ، نیتن یاہو سے ملاقات، اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا

نیو یارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک کا اسرائیل کا دورہ ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے حماس کی جانب سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کا اظہار کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے کہا چیلنجوں میں سے ایک چیلنج اس پروپیگنڈے کو روکنا بھی ہے جو جو لوگوں کو قتل میں ملوث ہونے پر آمادہ کرتا ہے، مسک نے کہا کہ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں میں بھی اس میں مدد کرنا چاہوں گا۔

اس سے قبل مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ، بستی “کفار عزہ” کا دورہ کیا۔ یہ بستی 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی بستی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں