ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں خودکش حملہ: افغانستان حافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:پاکستان نے بنوں خود کش حملے میں افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ 

ایک نجی ٹی وی کے مطابق بنوں خودکش حملے میں افغان شہری کے ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

حکومت پاکستان نے افغان سفیر سے مطالبہ کیا کہ حافظ گل بہادر کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اتوار کی شب ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سکیورٹی فورسز کے قافلے میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

خود کش حملے کے نتیجے میں دو عام شہری جاں بحق ہوئے، جب کہ سات شہری اور تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خود کش حملہ آور حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد ازاں اس کی شناخت ایک افغان شہری کے طور ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں