ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو پہلی چوائس قرار دے دیا

 راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو پہلی چوائس قرار دیدیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

 انکی جگہ پکی ہے وہ ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں،آسٹریلیا میں شاندار ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے محمد رضوان کی ممکنہ بیٹنگ کے بارے میں کہا کہ بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

 قومی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

شان مسعود نے ایک اضافی اسپنر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ یہ صورتحال بھی زیر غور ہے کہ پچ کو دیکھیں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ بیٹر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں