ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں حماس کے خوف سے اسرائیلی فوجیوں کے فرار کا انکشاف، 2 افسر برطرف

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں لڑائی کے دوران حماس کے خوف سے اسرائیلی فوجیوں کے فرار ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر 2 فوجی افسران کو برطرف کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی کے دوران مزاحمتی تنظیم کے خوف سے فرار ہونے والے فوجیوں کی کمان کرنےوالے 2 افسران کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق فرار ہونے والے 50 فی صد فوجی تاحال اپنے یونٹ میں واپس نہیں آئے۔

برطرف کیے گئے اسرائیلی فوجی افسران نے اعتراف بھی کیا ہے کہ فوجیوں کو اس وقت مشن پر بھیجا گیا جب وہ پہلے ہی آرام کیے بغیر غزہ میں کارروائی کر رہے تھے۔ اس ماحول کے باعث فوجیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

اسرائیلی اخبار نے فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں میں اعتماد کا بحران بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں